ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ البقرة (2) — آیت 131

اُردوEn
اِذۡ قَالَ لَہٗ رَبُّہٗۤ اَسۡلِمۡ ۙ قَالَ اَسۡلَمۡتُ لِرَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۱۳۱﴾
جب اس سے اس کے رب نے کہا فرماںبردار ہو جا، اس نے کہا میں جہانوں کے رب کے لیے فرماں بردار ہوگیا۔
جب ان سے ان کے پروردگار نے فرمایا کہ اسلام لے آؤ تو انہوں نے عرض کی کہ میں رب العالمین کے آگے سر اطاعت خم کرتا ہوں
جب کبھی بھی انہیں ان کے رب نے کہا، فرمانبردار ہوجا، انہوں نے کہا، میں نے رب العالمین کی فرمانبرداری کی

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

131۔ جب انہیں ان کے پروردگار نے فرمایا کہ ”فرمانبردار بن جاؤ“ تو انہوں نے فوراً کہا کہ: میں جہانوں کے پروردگار کا فرمانبردار بن گیا ہوں