12۔ خوب سن لو کہ حقیقتاً یہی لوگ مفسد ہیں مگر وہ (یہ بات) سمجھتے [18] نہیں
[18] یعنی اس لگائی بجھائی اور ان کی حرکات و سکنات سے کافروں کا بھی ان سے اعتماد اٹھ جائے گا اور ان کی حیثیت ’دھوبی کا کتا نہ گھر کا نہ گھاٹ کا‘ کے مصداق ہو جائے گی تو انہیں معلوم ہو جائے گا کہ ان کے اعمال سراسر فتنہ و فساد پر مشتمل تھے۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔