ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ مريم (19) — آیت 92

وَ مَا یَنۡۢبَغِیۡ لِلرَّحۡمٰنِ اَنۡ یَّتَّخِذَ وَلَدًا ﴿ؕ۹۲﴾
حالانکہ رحمان کے لائق نہیں کہ وہ کوئی اولاد بنائے۔ En
اور خدا کو شایاں نہیں کہ کسی کو بیٹا بنائے
En
شان رحمٰن کے ﻻئق نہیں کہ وه اوﻻد رکھے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

92۔ حالانکہ رحمن کے شایان شان [80] نہیں کہ وہ کسی کو اولاد بنائے۔
[80] اللہ کی اولاد قرار دینا اللہ کو گالی دینے کے مترادف ہے:۔
شایاں اس لئے نہیں کہ اولاد باپ کی نہ مخلوق ہوتی ہے نہ مملوک بلکہ اس کی شریک اور ہم جنس ہوتی ہے۔ اور اللہ ایسے تمام نقائص سے مبرا ہے نہ اس کا کوئی ہم جنس ہے نہ شریک۔ سب اسی کی مخلوق، مملوک اور اس کے عاجز بندے اور غلام ہیں۔ علاوہ ازیں اسے اولاد کی ضرورت بھی نہیں۔ اولاد سے جو جو مفادات وابستہ ہوتے ہیں ان میں سے کسی ایک کی بھی اسے احتیاج نہیں۔