9۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”ہاں ایسا ضرور ہو گا۔ تیرا پروردگار یہ کہہ رہا ہے کہ یہ میرے لئے آسان سی بات ہے، اس سے پہلے میں تجھے [11] پیدا کر چکا ہوں جبکہ تو کوئی چیز بھی نہ تھا“
[11] یہاں خلقتک سے مراد سیدنا زکریاؑ بھی ہو سکتے ہیں اور سیدنا آدمؑ بھی۔ دونوں صورتوں میں اس واقعہ سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی حیران کن قدرت کاملہ کا اظہار ہوتا ہے نیز یہاں تو پھر وسائل (یعنی سیدنا زکریا اور ان کی بیوی) موجود ہیں۔ ان کی زائل شدہ قوتوں کو از سر نو زندہ یا بحال کر دینا اللہ کے لئے کچھ مشکل نہیں۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔