ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ مريم (19) — آیت 86

وَّ نَسُوۡقُ الۡمُجۡرِمِیۡنَ اِلٰی جَہَنَّمَ وِرۡدًا ﴿ۘ۸۶﴾
اور مجرموں کو جہنم کی طرف پیاسے ہانک کر لے جائیں گے۔ En
اور گنہگاروں کو دوزخ کی طرف پیاسے ہانک لے جائیں گے
En
اور گناه گاروں کوسخت پیاس کی حالت میں جہنم کی طرف ہانک لے جائیں گے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

86۔ اور مجرموں کو پیاسے [77] (جانوروں کی طرح) جہنم کی طرف ہانک لے جائیں گے۔
[77] ﴿وَرَدَ﴾ کے معنی:۔
﴿وَرَدَ کے معنی کسی شخص کا پانی پینے یا پانی لینے کے لئے پانی کی جگہ، گھاٹ، کنویں یا چشمے پر جانا ہے (اور اس کی ضد صَدَرَ ہے یعنی پانی لے کر یا پانی سے سیراب ہو کر واپس جانا) اور ورد کے معنی گھاٹ بھی ہے اور پیاسا بھی جسے پانی کی تلاش ہو اور یہ پیاسے مجرم چاہتے تو یہ ہوں گے کہ کسی طرح پانی کے گھاٹ پر پہنچیں اور پانی کی جستجو کرتے کرتے وہ جا پہنچیں گے جہنم پر۔ دوسری راہ انھیں کوئی نظر ہی نہ آئے گی۔