52۔ ہم نے انھیں کوہ طور کی داہنی [48] جانب سے پکارا اور راز کی گفتگو کرنے کے لئے اسے قرب [49] عطا کیا۔
[48] سیدنا موسیٰؑ کا طور الایمن جا پہنچنا:۔
جب سیدنا موسیٰؑ سیدنا شعیبؑ کے ہاں سے فارغ ہو کر مدین سے مصر کی طرف جا رہے تھے تو یہ آواز ان کی دائیں طرف سے ہوئی کیونکہ وہ طور جو بیت المقدس کے پاس ہے مدین سے مصر آنے والوں کی دائیں طرف پڑتا ہے اور وہی طور مراد ہے، سویس کا طور مراد نہیں کیونکہ وہ بائیں طرف پڑتا ہے۔
[49] سیدنا موسیٰؑ کی اللہ تعالیٰ سے ہم کلامی:۔
﴿قربنٰهنجيّا﴾ کے کئی مفہوم ہو سکتے ہیں۔ ایک یہ کہ ہم نے اسے راز کی بات کہنے کے لئے اپنے پاس بلا لیا، دوسرا یہ کہ ہم نے راز کی بات کہہ کر اسے اپنا مقرب بنا لیا اور تیسرا یہ کہ ہم نے سیدنا موسیٰ کو آسمانوں پر اٹھا لیا اور انہوں نے قلم چلنے کی آواز سنی جو لوح محفوظ پر چلتی ہے۔ سیدنا ابن عباسؓ اور تابعین کی ایک جماعت سے یہی مطلب منقول ہے۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔