50۔ ہم نے ان سب کو اپنی رحمت سے نوازا تھا اور ذکر خیر سے سربلند [46] کیا تھا۔
[46] سیدنا ابراہیمؑ کی تمام مذاہب میں یکساں مقبولیت:۔
تمام مذاہب و ملل ان کی تعظیم و توصیف کرتے ہیں اور انھیں سے اپنے اپنے مذہب کا رشتہ جوڑتے ہیں اور انھیں ذکر خیر سے یاد کرتے ہیں۔ جیسا کہ امت محمدیہ بھی ہمیشہ اپنی نمازوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی آل پر درود پڑھتے ہیں تو ساتھ ہی سیدنا ابراہیمؑ اور ان کی آل پر بھی درود پڑھتے ہیں۔ فی الحقیقت یہ سیدنا ابراہیمؑ کی دعا [84: 26] کی مقبولیت کا ثمرہ ہے۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔