22۔ چنانچہ مریم کو اس [23] بچے کا حمل ٹھہر گیا اور وہ اس حالت میں ایک دور کے مکان میں علیحدہ جا بیٹھیں
[23] سیدہ مریم میں روح جبرئیل نے پھونکی تھی یا اللہ تعالیٰ نے؟
روایات میں ہے کہ یہ کہہ کر سیدنا جبریلؑ نے سیدہ مریم کی قمیص کے گریبان میں روح پھونکی جسے سورۃ تحریم میں اللہ تعالیٰ نے اپنی طرف منسوب کرتے ہوئے فرمایا: ﴿فَنَفَخْنَافِيْهِمِنْرُّوْحِنَا﴾ یعنی یہ روح ہم نے پھونکی تھی۔ اسی سے یہ بھی معلوم ہو جاتا ہے کہ جبریل نے یہ کیوں کہا تھا ”تاکہ میں تجھے ایک پاکیزہ لڑکا عطا کروں“ اس نفخہ جبریل یا نفخہ الٰہی سے سیدہ مریم کو حمل قرار پا گیا۔ اسی وجہ سے آپ کو روح اللہ کہتے ہیں۔
حمل کی وجہ سے سیدہ مریم کا بیت المقدس سے چلے جانا:۔
جب آپ حاملہ ہو گئیں تو اب شرم کے مارے وہاں رہنا گوارا نہ کیا اور آپ بیت المقدس کا حجرہ چھوڑ کر دور کسی مقام پر چلی گئیں۔ کہتے ہیں کہ یہ مقام بیت اللحم تھا جو وہاں سے تقریباً آٹھ میل دور ہے۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔