2۔ یہ آپ کے پروردگار کی اس رحمت کا ذکر ہے جو اس نے اپنے بندے زکریا [3] پر کی تھی۔
[3] سیدنا زکریا اور یحییٰ علیہما السلام نیز سیدہ مریم اور عیسیٰ علیہما السلام کے واقعات پہلے سورۃ آل عمران کے رکوع نمبر 3 اور 4 میں گزر چکے ہیں۔ ان کے حواشی بھی مد نظر رکھے جائیں۔ سیدنا یحییٰ اور سیدنا عیسیٰ علیہما السلام دونوں کی پیدائش خرق عادت کے طور پر ہوئی تھی۔ مگر چونکہ سیدنا یحییٰ کی پیدائش نسبتاً کم خرق عادت ہے۔ اس لئے اسے بطور تمہید پہلے ذکر کیا گیا ہے۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔