91۔ واقعہ [75] ایسا ہی تھا اور ذو القرنین کو جو حالات پیش آئے اسے ہم خوب جانتے ہیں۔
[75] ذو القرنین کی دوسری مہم مشرق کو:۔
لفظ ﴿كذٰلك﴾ کا ایک مطلب تو یہ ہے کہ دوسرے لوگ یا مؤرخ خواہ ذو القرنین کے کیسے حالات بتائیں اصل واقعہ یہی ہے جو ہم بیان کر رہے ہیں اور ہم خوب جانتے ہیں کہ ذو القرنین کو کیا کیا حالات پیش آئے اور اس کے پاس کیا کچھ موجود تھا اور ﴿كذٰلك﴾ کا دوسرا مطلب یہ ہے کہ ذو القرنین نے اس قوم سے بھی اسی طرح کا سلوک کیا جیسا مغربی قوم سے کیا تھا یعنی انھیں اسلام کی تعلیم اور دعوت دی جن لوگوں نے سرکشی کی ان کے ساتھ سختی کی گئی اور جنہوں نے فرماں برداری کی راہ اختیار کی ان سے نرمی کا سلوک کیا گیا۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔