3۔ یہ بنی اسرائیل ان لوگوں کی اولاد تھے جنہیں ہم نے نوح کے ساتھ کشتی [5] میں سوار کیا تھا۔ بلا شبہ نوح ایک شکرگزار بندے تھے۔
[5] کیا نوح آدم ثانی ہیں؟
اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ موجودہ انسانی نسل صرف سیدنا نوحؑ کے تین بیٹوں حام، سام اور یافث ہی کی اولاد نہیں ہیں جیسا کہ مؤرخین کا بیان ہے بلکہ ان تمام لوگوں کی اولاد ہے جو سیدنا نوحؑ کے ساتھ کشتی میں سوار تھے۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔