ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ النحل (16) — آیت 104

اِنَّ الَّذِیۡنَ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ بِاٰیٰتِ اللّٰہِ ۙ لَا یَہۡدِیۡہِمُ اللّٰہُ وَ لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۱۰۴﴾
بے شک وہ لوگ جو اللہ کی آیات پر ایمان نہیں لاتے اللہ انھیں ہدایت نہیں دیتا اور انھی کے لیے دردناک عذاب ہے۔ En
یہ لوگ خدا کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے ان کو خدا ہدایت نہیں دیتا اور ان کے لئے عذاب الیم ہے
En
جو لوگ اللہ تعالیٰ کی آیتوں پر ایمان نہیں رکھتے انہیں اللہ کی طرف سے بھی رہنمائی نہیں ہوتی اور ان کے لیے المناک عذاب ہیں En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

104۔ بلا شبہ جو لوگ اللہ کی آیات پر ایمان نہیں لاتے انھیں وہ کبھی [109] راہ پر نہیں لاتا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے
[109] یعنی جن لوگوں نے تہیہ ہی یہ کر لیا ہو کہ وہ کسی قیمت پر بھی حق بات کو تسلیم نہ کریں گے۔ تو اللہ تعالیٰ کو کیا ضرورت پڑی ہے کہ وہ زبردستی انھیں راہ راست پر لائے۔ ان کی موت اسی حالت پر ہو گی اور انھیں اپنی کرتوتوں کی درد ناک سزا ملے گی۔