98۔ لہٰذا آپ اپنے پروردگار [51] کی حمد کے ساتھ تسبیح کیجئے۔ اور سجدہ کیجئے
[51] مشکل اوقات میں نماز کی تلقین:۔
جب ان مشرکوں کے استہزاء سے یا ایمان نہ لانے سے یا ان کی ایذاؤں سے آپ کے دل میں تنگی اور گھٹن پیدا ہو تو اس کا بہترین حل یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کی طرف رجوع کیجئے اس کی تسبیح و تقدیس بیان کیجئے، نماز ادا کیجئے۔ ان چیزوں سے ایک تو آپ کے دل میں گھٹن کی بجائے اطمینان پیدا ہو گا تمہارا حوصلہ بڑھائیں گی، استقامت پیدا ہو گی اور دعوت دین کے سلسلہ میں آپ کو جو تکلیفیں اور مصائب پیش آ رہے ہیں یہ باتیں آپ میں ان کے مقابلے کی قوت پیدا کر دیں گی چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مبارکہ تھی کہ جب بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی پریشانی لاحق ہوتی یا رزق کی تنگی ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود بھی نماز کی طرف جھپٹتے اور اپنے گھر والوں کو بھی ایسا ہی حکم فرماتے۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔