74۔ پھر ہم نے اس بستی کے اوپر کے حصہ کو نیچے کر دیا اور ان پر کھنگر کی قسم کے پتھر برسائے [38]
[38] قوم لوط کی تباہ کردہ بستیوں کا حال:۔
یہ کل چار بستیاں تھیں جن میں چار لاکھ لڑنے والے مرد موجود تھے اور یہ سب بد کار اور مجرم تھے۔ جبرئیلؑ نے اس پورے خطہ زمین کو اپنے پروں پر اٹھایا پھر فضا میں بلندی پر لے کر انھیں اٹھا کر زمین پر دے مارا۔ اور اس کے ساتھ ہی ایک زبردست دھماکے کی آواز پیدا ہوئی۔ اس پر بھی اللہ کا غضب فرو نہ ہوا تو پھر اسی خطہ ئزمین پر اوپر سے پتھروں کی بارش کی گئی۔ چنانچہ یہ خطہ زمین سطح سمندر سے 400 کلومیٹر نیچے چلا گیا اور اوپر پانی آ گیا۔ یہی پانی بحر میت یا غرقاب لوطی ہے۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔