وَ اِنَّ جَہَنَّمَ لَمَوۡعِدُہُمۡ اَجۡمَعِیۡنَ ﴿۟ۙ۴۳﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
اور بلاشبہ جہنم ضرور ان سب کے وعدے کی جگہ ہے۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
اور ان سب کے وعدے کی جگہ جہنم ہے
ترجمہ محمد جوناگڑھی
یقیناً ان سب کے وعدے کی جگہ جہنم ہے

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

43۔ اور جہنم ہی وہ جگہ ہے جس کا ایسے سب لوگوں کو وعدہ دیا گیا ہے