ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الحجر (15) — آیت 41

قَالَ ہٰذَا صِرَاطٌ عَلَیَّ مُسۡتَقِیۡمٌ ﴿۴۱﴾
فرمایا یہ راستہ ہے جو مجھ تک سیدھا ہے۔ En
(خدا نے) فرمایا کہ مجھ تک (پہنچنے کا) یہی سیدھا رستہ ہے
En
ارشاد ہوا کہ ہاں یہی مجھ تک پہنچنے کی سیدھی راه ہے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

41۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”یہ وہ راستہ ہے جو سیدھا [22] مجھ تک پہنچتا ہے
[22] وہ سیدھا راستہ جو اللہ تک پہنچتا ہے یہ ہے کہ انسان خالصتاً اسی کی عبادت کرے اور اسی پر توکل کرے اور ایمان لانے کے بعد کماحقہ اس کے تقاضوں کو پورا کرے اور اپنے ایمان میں مستقل اور ثابت قدم رہے۔ ایسے لوگ جو اس راہ پر چلتے جائیں کبھی شیطان کے پھندے میں نہیں آسکتے۔