ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الحجر (15) — آیت 1

الٓرٰ ۟ تِلۡکَ اٰیٰتُ الۡکِتٰبِ وَ قُرۡاٰنٍ مُّبِیۡنٍ ﴿۱﴾
الر۔ یہ کامل کتاب اور واضح قرآن کی آیات ہیں۔ En
آلرا۔ یہ خدا کی کتاب اور قرآن روشن کی آیتیں ہیں
En
الرٰ، یہ کتاب الٰہی کی آیتیں ہیں اور کھلے اور روشن قرآن کی En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

1۔ ا۔ ل۔ ر یہ اللہ کی کتاب اور اس قرآن کی آیات ہیں جو اپنے احکام واضح طور [1] پر بیان کرنے والا ہے
[1] قرآن کیا کچھ واضح کرنے والا ہے؟
اس کا ایک مطلب اوپر ترجمہ میں مذکور ہوا۔ دوسرا مطلب یہ ہے کہ قرآن انسان کو تمام تر کیفیات سے آگاہ کرنے والا ہے۔ اس کی پیدائش سے پہلے کے حالات سے بھی، پیدائش سے موت تک کی کیفیات سے بھی اور مرنے کے بعد بھی جو صورت احوال واقع ہونے والی ہے اسے کھول کھول کر بیان کرنے والا ہے۔