ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الرعد (13) — آیت 9

عٰلِمُ الۡغَیۡبِ وَ الشَّہَادَۃِ الۡکَبِیۡرُ الۡمُتَعَالِ ﴿۹﴾
وہ غیب اور حاضر کو جاننے والا، بہت بڑا، نہایت بلند ہے۔ En
وہ دانائے نہاں وآشکار ہے سب سے بزرگ (اور) عالی رتبہ ہے
En
ﻇاہر وپوشیده کا وه عالم ہے (سب سے) بڑا اور (سب سے) بلند وباﻻ En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

9۔ وہ چھپی اور ظاہر ہر طرح کی باتوں [14] کو جاننے والا ہے سب سے بڑا ہے عالی شان والا ہے
[14] علم غیب اور شہادت کی صورتیں:۔
یعنی ماضی، حال اور مستقبل اللہ کی نگاہوں میں یکساں حیثیت رکھتے ہیں، وہ پیش آنے والے حالات کو بھی اسی طرح جانتا ہے جس طرح گزرے ہوئے واقعات اور موجودہ حالات کو جانتا ہے یا وہ ان قوانین فطرت کو بھی اسی طرح جانتا ہے جنہیں ابھی تک انسان دریافت نہیں کر سکا یا وہ اس کی دسترس سے باہر ہیں۔ جس طرح ان قوانین کو جانتا ہے جنہیں انسان دریافت کر چکا ہے یا کر رہا ہے۔ غرض غیب اور شہادت اتنے وسیع المفہوم الفاظ ہیں کہ ان میں بہت سے معانی کی گنجائش موجود ہے اور اس کے علم کی یہ لامحدود وسعت ہی اس کے سب سے بڑا اور عالی شان ہونے کی دلیل ہے۔