ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ يوسف (12) — آیت 97

قَالُوۡا یٰۤاَبَانَا اسۡتَغۡفِرۡ لَنَا ذُنُوۡبَنَاۤ اِنَّا کُنَّا خٰطِئِیۡنَ ﴿۹۷﴾
انھوں نے کہا اے ہمارے باپ! ہمارے لیے ہمارے گناہوں کی بخشش کی دعا کر، یقینا ہم خطا کار تھے۔ En
بیٹوں نے کہا کہ ابا ہمارے لیے ہمارے گناہ کی مغفرت مانگیئے۔ بےشک ہم خطاکار تھے
En
انہوں نے کہا ابا جی! آپ ہمارے لئے گناہوں کی بخشش طلب کیجئے بیشک ہم قصور وار ہیں En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

97۔ وہ کہنے لگے: ابا جان! ہمارے لئے ہمارے گناہوں کی معافی مانگئے واقعی ہم ہی خطا کار تھے