ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الفلق (113) — آیت 2

مِنۡ شَرِّ مَا خَلَقَ ۙ﴿۲﴾
اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی۔ En
ہر چیز کی بدی سے جو اس نے پیدا کی
En
ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

2۔ ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی [3] ہے
[3] جو کچھ کائنات میں موجود ہے وہ سب کچھ اللہ ہی نے پیدا کیا خواہ وہ چیزیں جاندار ہوں یا بے جان۔ اور ہر چیز خواہ کتنی ہی فائدے مند ہو اس کا کچھ نہ کچھ نقصان بھی ہوتا ہے۔ اس آیت میں ہر چیز کے برے یا نقصان دہ پہلو سے اللہ کی پناہ طلب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے خواہ وہ شر وجود میں آ چکا ہو یا اس سے کسی شر کے پیدا ہونے کا خطرہ ہو۔ اس آیت میں تو ہر چیز کے شر سے پناہ مانگنے کا عمومیت کے ساتھ ذکر ہے۔ البتہ اگلی تین آیات میں ان چند مخصوص چیزوں کا ذکر ہے جن کا شر بہت واضح ہے۔