ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ المسد/اللهب (111) — آیت 5

فِیۡ جِیۡدِہَا حَبۡلٌ مِّنۡ مَّسَدٍ ٪﴿۵﴾
اس کی گردن میں مضبوط بٹی ہوئی رسی ہوگی۔ En
اس کے گلے میں مونج کی رسّی ہو گی
En
اس کی گردن میں پوست کھجور کی بٹی ہوئی رسی ہوگی En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

5۔ اس کی گردن میں مضبوط [5] بٹی ہوئی رسی ہو گی
[5] ابو لہب کی بیوی کی موت :۔
﴿جِيْد بمعنی لمبی اور خوبصورت گردن، ہرن کی طرح پتلی اور لمبی گردن۔ اس گردن میں وہ ایک سونے کا ہار پہنا کرتی تھی اور کہتی تھی کہ میں یہ ہار بیچ کر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کے کاموں میں لگاؤں گی۔ اللہ کا کرنا یہ ہوا کہ جس مونج کی چبھنے والی موٹی رسی سے وہ جھاڑ جھنکار باندھا کرتی وہی اس کی گردن میں اٹک گئی اور ایسی پھنسی کہ بالآخر اس کی موت کا سبب بن گئی۔