ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ هود (11) — آیت 55

مِنۡ دُوۡنِہٖ فَکِیۡدُوۡنِیۡ جَمِیۡعًا ثُمَّ لَا تُنۡظِرُوۡنِ ﴿۵۵﴾
اس کے سوا۔ سو تم سب میرے خلاف تدبیر کر لو، پھر مجھے مہلت نہ دو۔ En
(یعنی جن کی) خدا کے سوا (عبادت کرتے ہو تو) تم سب مل کر میرے بارے میں جو تدبیر (کرنی چاہو) کرلو اور مجھے مہلت نہ دو
En
اچھا تم سب مل کر میرے خلاف چالیں چل لو اور مجھے بالکل مہلت بھی نہ دو En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

55۔ اللہ کو چھوڑ کر باقی تم سب [62] مل کر میرے خلاف جو تدبیر کر سکتے ہو کرو اور مجھے مہلت بھی نہ دو
[62] ہودؑ کا قوم کو جواب میرا جو بگاڑ سکتے ہو بگاڑ لو:۔
ان کے اس الزام کے جواب میں ہودؑ نے جواب دیا کہ میں تمہارے معبودوں کی ایسی کرامات کا ہرگز قائل نہیں میں تو اسے اللہ کے ساتھ شرک سمجھتا ہوں اور ہر طرح کے شرک سے بیزاری کا اعلان کرتا ہوں البتہ اگر تمہارا یہ خیال ہے کہ تمہارے معبود مجھے کچھ نقصان پہنچا سکتے ہیں تو یوں کرو کہ تم اور تمہارے معبود سب مل کر جو تکلیف مجھے پہچانا چاہتے ہو پہنچاؤ اور اس میں بالکل دیر نہ کرو اور میرا تو یہ یقین ہے کہ اگر اللہ مجھے تکلیف نہ پہچانا چاہے تو کوئی طاقت مجھے نقصان نہ پہنچا سکے گی۔