ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ هود (11) — آیت 26

اَنۡ لَّا تَعۡبُدُوۡۤا اِلَّا اللّٰہَ ؕ اِنِّیۡۤ اَخَافُ عَلَیۡکُمۡ عَذَابَ یَوۡمٍ اَلِیۡمٍ ﴿۲۶﴾
کہ تم اللہ کے سوا (کسی کی) عبادت نہ کرو۔ بے شک میں تم پر ایک درد ناک دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔ En
کہ خدا کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو۔ مجھے تمہاری نسبت عذاب الیم کا خوف ہے
En
کہ تم صرف اللہ ہی کی عبادت کرو، مجھے تو تم پر دردناک دن کے عذاب کا خوف ہے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

26۔ تم اللہ کے سوا کسی کی عبادت [32] نہ کرو۔ میں تمہارے بارے میں المناک [33] دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں
[32] قوم نوحؑ اپنے پانچ فوت شدہ بزرگوں کے مجسموں کی پجاری تھی یعنی ود، سواع، یغوث، یعوق، اور نسر کے مجسموں کو پوجتے تھے۔ اس کی تفصیل پہلے سورۃ اعراف میں گذر چکی ہے۔ اور سورۃ نوح میں بھی یہ ذکر آئے گا۔
[33] المناک دن سے مراد قیامت کا دن بھی ہے اور وہ دن بھی جب طوفان نوح آیا تھا۔