ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الكوثر (108) — آیت 2

فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَ انۡحَرۡ ؕ﴿۲﴾
پس تو اپنے رب کے لیے نماز پڑھ اور قربانی کر۔ En
تو اپنے پروردگار کے لیے نماز پڑھا کرو اور قربانی دیا کرو
En
پس تو اپنے رب کے لئے نماز پڑھ اور قربانی کر En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

2۔ تو آپ اپنے پروردگار کے لیے نماز ادا [2] کیجیے اور قربانی کیجیے
[2] یعنی ان نعمتوں اور احسانات کے شکریہ کے طور پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے پروردگار کے لیے نماز بھی ادا کیجیے اور قربانی بھی دیجیے۔ بدنی عبادتوں میں سے نماز بہت اہمیت رکھتی ہے اور مالی عبادتوں میں سے قربانی۔ جیسا کہ ایک دوسرے مقام پر فرمایا: ﴿قُلْ اِنَّ صَلَاتِيْ وَنُسُكِيْ وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِيْ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کہہ دیجیے کہ میری نماز اور میری قربانی، میری زندگی اور میری موت سب کچھ اس پروردگار کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔ گویا ان آیات میں مشرکین مکہ پر تعریض ہے جو عبادت بھی بتوں کی کرتے تھے اور قربانی بھی بتوں کے نام پر اور ان کے لیے کرتے تھے۔ مسلمانوں کو یہ کام خالصتاً اللہ تعالیٰ کے لیے کرنا چاہیے۔ واضح رہے بعض علماء نے نحر سے مراد عید الاضحیٰ کے دن کی قربانی لی ہے۔ اور نماز سے مراد اسی دن کی نماز عید جو قربانی سے پہلے پڑھی جاتی ہے۔