ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ التكاثر (102) — آیت 6

لَتَرَوُنَّ الۡجَحِیۡمَ ۙ﴿۶﴾
کہ یقینا تم ضرور جہنم کو دیکھو گے۔ En
تم ضرور دوزخ کو دیکھو گے
En
تو بیشک تم جہنم دیکھ لو گے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

6۔ کہ تمہیں ضرور [4] جہنم کو دیکھنا ہے
[4] دوبارہ اور سہ بارہ تاکیداً فرمایا گیا کہ تمہارے ایسے خیالات قطعاً درست نہیں ہیں۔ اور اگر تم اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے دلائل میں کچھ تھوڑا بہت بھی غور و فکر کر لیتے تو تمہیں یقیناً یہ بات معلوم ہو جاتی کہ آخرت کے مقابلہ میں دنیا کے سب سامان ہیچ ہیں اور اس طرح غفلت میں نہ پڑے رہتے۔ تمہیں یہ بھی معلوم ہو جاتا کہ حقیقتاً اچھے کام کون سے ہیں؟ اور آخرت سے توجہ ہٹانے اور غافل کر دینے والے کون سے؟ نیز یہ کہ کثرت کے حصول کے چکر میں پڑ کر زندگی گزارنے کا نتیجہ یہ ہو گا کہ تمہیں یقیناً جہنم کو دیکھنا ہو گا اور اس کے کچھ آثار تمہیں مرنے کے فوراً بعد عالم برزخ میں ہی نظر آنے لگیں گے۔