ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ القارعة (101) — آیت 9

فَاُمُّہٗ ہَاوِیَۃٌ ؕ﴿۹﴾
تو اس کی ماں ہاویہ ہے۔ En
اس کا مرجع ہاویہ ہے
En
اس کا ٹھکانا ہاویہ ہے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

9۔ تو اس کا ٹھکانا یہ گہری کھائی [6] ہو گا
[6] ﴿هاوية﴾ ﴿هوي﴾ ﴿يهوي﴾ بمعنی بلندی سے زمین پر گرنا۔ ﴿اُهوية گہرے کنوئیں کو بھی کہتے ہیں اور گہرے گڑھے کو بھی اور ﴿هاوية﴾ سے مراد جہنم کی گہرائی یا گہری جہنم بھی ہو سکتا ہے۔ اور دوزخ میں ایک گہرے گڑھے کا نام بھی۔ مطلب یہ ہے کہ جس شخص کی نیکیوں کا پلڑا اوپر اٹھ گیا، اسے جہنم کی گہرائی میں یا جہنم کے گہرے گڑھے میں پھینک دیا جائے گا اور اُمّ کا لغوی معنی ماں یعنی جس طرح بچہ کا ملجا و ماویٰ ماں اور اس کی گود ہی ہوتی ہے اسی طرح ایسے شخص کا ملجا و ماویٰ یہی ھاویہ ہی ہو گا۔ اس کے علاوہ اسے کوئی اور ٹھکانہ میسر نہ آئے گا۔