ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ العاديات (100) — آیت 11

اِنَّ رَبَّہُمۡ بِہِمۡ یَوۡمَئِذٍ لَّخَبِیۡرٌ ٪﴿۱۱﴾
بے شک ان کا رب اس دن ان کے متعلق یقینا خوب خبر رکھنے والا ہے۔ En
بےشک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہوگا
En
بیشک ان کا رب اس دن ان کے حال سے پورا باخبر ہوگا En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

11۔ تو اس دن [11] ان کا پروردگار یقیناً ان سے پوری طرح با خبر ہو گا
[11] اللہ تو آج بھی، پہلے بھی اور اس وقت بھی یعنی ہر وقت بندوں کے اعمال سے پوری طرح واقف ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس دن تمام لوگوں کو اچھی طرح معلوم ہو جائے گا کہ اللہ دنیا کی زندگی میں بھی ان کے احوال سے پوری طرح باخبر تھا اور آج بھی پوری طرح با خبر ہے۔ لہٰذا کسی شخص کو انکار کی گنجائش نہ رہے گی۔