اُولٰٓئِکَ مَاۡوٰىہُمُ النَّارُ بِمَا کَانُوۡا یَکۡسِبُوۡنَ ﴿۸﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
یہی لوگ ہیں جن کا ٹھکانا جہنم ہے، اس کے بدلے جو وہ کمایا کرتے تھے۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
ان کا ٹھکانہ ان (اعمال) کے سبب جو وہ کرتے ہیں دوزخ ہے
ترجمہ محمد جوناگڑھی
ایسے لوگوں کا ٹھکانا ان کے اعمال کی وجہ سے دوزخ ہے
تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی
8۔ ان سب کا ٹھکانا جہنم ہے۔ یہ ان کاموں کا بدلہ ہے جو وہ کرتے رہے