ملعون مشرکوں کی تردید ہو رہی ہے کہ یہ تم نے خوب تقسیم کی ہے کہ بیٹے تمہارے اور بیٹیاں اللہ کی۔ جو تمہیں ناپسند جن سے تم جلو کڑھو بلکہ زندہ درگور کر دو انہیں اللہ کے لیے ثابت کرو۔ اور آیتوں میں بھی ان کا یہ کمینہ پن بیان ہوا ہے کہ «وَقَالُوااتَّخَذَالرَّحْمَـٰنُوَلَدًا * لَّقَدْجِئْتُمْشَيْئًاإِدًّا * تَكَادُالسَّمَاوَاتُيَتَفَطَّرْنَمِنْهُوَتَنشَقُّالْأَرْضُوَتَخِرُّالْجِبَالُهَدًّا * أَندَعَوْالِلرَّحْمَـٰنِوَلَدًا * وَمَايَنبَغِيلِلرَّحْمَـٰنِأَنيَتَّخِذَوَلَدًا * إِنكُلُّمَنفِيالسَّمَاوَاتِوَالْأَرْضِإِلَّاآتِيالرَّحْمَـٰنِعَبْدًا * لَّقَدْأَحْصَاهُمْوَعَدَّهُمْعَدًّا * وَكُلُّهُمْآتِيهِيَوْمَالْقِيَامَةِفَرْدًا» [19-مريم:88-95] یہ کہتے ہیں رب رحمان کی اولاد ہے حقیقتاً انکا یہ قول نہایت ہی برا ہے بہت ممکن ہے کہ اس سے آسمان پھٹ جائے، زمین شق ہو جائے، پہاڑ چورا چورا ہو جائیں کہ یہ اللہ رحمان کی اولاد ٹھہرا رہے ہیں حالانکہ اللہ کو یہ کسی طرح لائق ہی نہیں۔ زمین و آسمان کی کل مخلوق اس کی غلام ہے۔ سب اس کے شمار میں ہیں اور گنتی میں اور ایک ایک اس کے سامنے قیامت کے دن تنہا پیش ہونے والا ہے۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔