ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ القدر (97) — آیت 2

وَ مَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا لَیۡلَۃُ الۡقَدۡرِ ؕ﴿۲﴾
اور تجھے کس چیز نے معلوم کروایا کہ قدر کی رات کیا ہے؟ En
اور تمہیں کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے؟
En
تو کیا سمجھا کہ شب قدر کیا ہے؟ En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 2) {وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ:} یہ سوال اس رات کی عظمت کے بیان کے لیے ہے، یعنی مخلوق میں سے کوئی ایسا ہے ہی نہیں جو اس رات کی عظمت جان سکے اور بتا سکے، یہ جاننا اور بتانا اللہ ہی کا کام ہے۔