ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ العلق (96) — آیت 5
عَلَّمَ الۡاِنۡسَانَ مَا لَمۡ یَعۡلَمۡ ؕ﴿۵﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
اس نے انسان کو وہ سکھایا جو وہ نہیں جانتا تھا۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
اور انسان کو وہ باتیں سکھائیں جس کا اس کو علم نہ تھا
ترجمہ محمد جوناگڑھی
جس نے انسان کو وه سکھایا جسے وه نہیں جانتا تھا

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت5){ عَلَّمَ الْاِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ:} انسان پیدا ہوتا ہے تو کچھ بھی نہیں جانتا (دیکھیے نحل: ۷۸) اللہ تعالیٰ ہی اسے آہستہ آہستہ سب کچھ سکھاتا ہے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ ہی اپنے ایک ان پڑھ بندے کو عالم بلکہ عالموں کا استاذ بنائے گا۔

یہ صفحہ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل