ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ التين (95) — آیت 3

وَ ہٰذَا الۡبَلَدِ الۡاَمِیۡنِ ۙ﴿۳﴾
اور اس امن والے شہر کی! En
اور اس امن والے شہر کی
En
اور اس امن والے شہر کی En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 3) {وَ هٰذَا الْبَلَدِ الْاَمِيْنِ:} شہر مکہ جو ابراہیم اور اسماعیل علیھما السلام نے آباد کیا اور جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پیدا ہوئے۔ اسے بلد امین اس لیے فرمایا ہے کہ ابراہیم علیہ السلام نے اس کے لیے دعا کی تھی: «‏‏‏‏رَبِّ اجْعَلْ هٰذَا بَلَدًا اٰمِنًا» ‏‏‏‏ [البقرۃ: ۱۲۶] اے میرے رب! اس (جگہ) کو ایک امن والا شہر بنا دے۔