ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الضحى (93) — آیت 9
فَاَمَّا الۡیَتِیۡمَ فَلَا تَقۡہَرۡ ؕ﴿۹﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
پس لیکن یتیم، پس (اس پر) سختی نہ کر۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
تو تم بھی یتیم پر ستم نہ کرنا
ترجمہ محمد جوناگڑھی
پس یتیم پر تو بھی سختی نہ کیا کر

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 9){ فَاَمَّا الْيَتِيْمَ فَلَا تَقْهَرْ:} آپ نے یتیمی اور اس کی تلخی اور بے چارگی دیکھی ہے اور یہ بھی دیکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کس طرح آپ کو جگہ دی اور آپ پر بے پناہ مہربانیاں فرمائیں، اب دونوں چیزوں کا تقاضا ہے کہ یتیم پر سختی نہ کرو بلکہ زیادہ سے زیادہ حسن سلوک کرو۔

یہ صفحہ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل