ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الليل (92) — آیت 17

وَ سَیُجَنَّبُہَا الۡاَتۡقَی ﴿ۙ۱۷﴾
اور عنقریب اس سے وہ بڑا پرہیز گار دور رکھا جائے گا۔ En
اور جو بڑا پرہیزگار ہے وہ (اس سے) بچا لیا جائے گا
En
اور اس سے ایسا شخص دور رکھا جائے گا جو بڑا پرہیزگار ہو گا En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 18،17) {وَ سَيُجَنَّبُهَا الْاَتْقَى …:} جہنم سے وہی شخص دور رہے گا جو اپنا مال اس لیے دیتا ہے کہ وہ خود بھی پاک ہو جائے اور اس کا مال بھی۔