وَ الَّیۡلِ اِذَا یَغۡشٰىہَا ۪ۙ﴿۴﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
اور رات کی جب وہ اس ( سورج) کو ڈھانپ لے!
ترجمہ فتح محمد جالندھری
اور رات کی جب اُسے چھپا لے
ترجمہ محمد جوناگڑھی
قسم ہے رات کی جب اسے ڈھانﭗ لے
تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد
(آیت 4){ وَ الَّيْلِ اِذَا يَغْشٰىهَا:} جب رات سورج کی روشنی کو مکمل طور پر چھپا کر خوب اندھیری ہو جاتی ہے۔