(آیت 14تا16){ اَوْاِطْعٰمٌفِيْيَوْمٍذِيْمَسْغَبَةٍ …:} یوں توقحط اور بھوک کے وقت کسی بھی یتیم کو کھانا کھلانا ثواب کا کام ہے، لیکن جو یتیم رشتہ دار بھی ہو اس کی خبرگیری کرنا مزید اجر کا باعث ہے۔ اسی معنی میں سلمان بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: [اَلصَّدَقَةُعَلَیالْمِسْكِيْنِصَدَقَةٌ،وَإِنَّهَاعَلٰیذِيالرَّحِمِاثْنَتَانِ،صَدَقَةٌوَصِلَةٌ][مسند أحمد: 214/4، ح: ۱۷۸۹۱۔ ترمذي: ۶۵۸۔ ابن ماجہ: ۱۸۴۴، و صححہ الألباني]”مسکین پر صدقہ کرنا (صرف) صدقہ ہے اور رشتہ دار مسکین پر صدقہ کرنا صدقہ بھی ہے اور صلہ رحمی بھی۔“
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔