(آیت 11) {فَلَااقْتَحَمَالْعَقَبَةَ:} اللہ تعالیٰ نے انسان کو جو مال کی نعمت عطا فرمائی ہے اس کا تقاضا یہ نہ تھا کہ اسے ناحق اڑاتا، بلکہ یہ تھا کہ وہ بلندیاں جو سخت جدو جہد سے حاصل ہوتی ہیں انھیں سر کرنے کے لیے مشکل گھاٹی میں بے دریغ گھس جاتا، مگر اس نے اس مشکل گھاٹی میں گھسنے کی جرأت ہی نہیں کی۔ مشکل گھاٹی اس لیے فرمایا کہ نفس کو ان کاموں کا سرانجام دینا دشوار ہوتا ہے۔ {”الْعَقَبَةَ“} کے معنی ہیں گھاٹی، پہاڑ پر چڑھنے کا مشکل راستہ۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔