(آیت 23) {وَجِايْٓءَيَوْمَىِٕذٍۭبِجَهَنَّمَ:} عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: [يُؤْتٰیبِجَهَنَّمَيَوْمَئِذٍلَهَاسَبْعُوْنَأَلْفَزِمَامٍ،مَعَكُلِّزِمَامٍسَبْعُوْنَأَلْفَمَلَكٍيَجُرُّوْنَهَا][مسلم، الجنۃ وصفۃ نعیمھا، باب جہنم أعاذنا اللّٰہ منھا: ۲۸۴۲]”اس دن جہنم اس حال میں لائی جائے گی کہ اس کی ستر ہزار لگامیں ہوں گی، ہر لگام کے ساتھ ستر ہزار فرشتے ہوں گے جو اسے کھینچ کر لائیں گے۔“
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔