ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الفجر (89) — آیت 21

کَلَّاۤ اِذَا دُکَّتِ الۡاَرۡضُ دَکًّا دَکًّا ﴿ۙ۲۱﴾
ہرگز نہیں، جب زمین کوٹ کوٹ کر ریزہ ریزہ کر دی جائے گی۔ En
تو جب زمین کی بلندی کوٹ کوٹ کو پست کر دی جائے گی
En
یقیناً جس وقت زمین کوٹ کوٹ کر برابر کر دی جائے گی En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 21) {كَلَّاۤ اِذَا دُكَّتِ الْاَرْضُ دَكًّا دَكًّا: كَلَّاۤ } ہر گز نہیں، یعنی تمھیں ہرگز ایسے نہیں کرنا چاہیے، بلکہ وہ وقت سامنے رکھنا چاہیے جب قیامت کے پہلے نفخہ کے ساتھ زمین ریزہ ریزہ کرکے ہموار چٹیل میدان بنا دی جائے گی۔