ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الفجر (89) — آیت 13

فَصَبَّ عَلَیۡہِمۡ رَبُّکَ سَوۡطَ عَذَابٍ ﴿ۚۙ۱۳﴾
تو تیرے رب نے ان پر عذاب کا کوڑا برسایا۔ En
تو تمہارے پروردگار نے ان پر عذاب کا کوڑا نازل کیا
En
آخر تیرے رب نے ان سب پر عذاب کا کوڑا برسایا En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 13){ فَصَبَّ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍ:} ان میں سے کسی پر ہم نے پتھر برسانے والی آندھی بھیجی، کسی کو چیخ نے پکڑ لیا، کسی کو ہم نے زمین میں دھنسا دیا اور کسی کو غرق کر دیا۔ تفصیل کے لیے دیکھیے سورۂ عنکبوت کی آیت (۴۰) کی تفسیر۔