(آیت 1) {وَالْفَجْرِ: ”الْفَجْرِ“} سے مراد صبح ہے۔ سورۂ تکویر میں بھی یہ قسم مذکور ہے: «وَالصُّبْحِاِذَاتَنَفَّسَ» [التکویر: ۱۸]”اور قسم ہے صبح کی جب وہ سانس لیتی ہے۔“ ضروری نہیں کہ اس سے کسی خاص دن کی صبح ہی مراد لی جائے، ہر صبح ہی قیامت کی دلیل ہے، جس کے ساتھ سوئی ہوئی مخلوق بیدار ہو جاتی ہے اور موت کے بعد اٹھنے کا منظر سامنے آ جاتا ہے۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔