ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الغاشية (88) — آیت 23

اِلَّا مَنۡ تَوَلّٰی وَ کَفَرَ ﴿ۙ۲۳﴾
مگر جس نے منہ موڑا اور انکار کیا ۔ En
ہاں جس نے منہ پھیرا اور نہ مانا
En
ہاں! جو شخص روگردانی کرے اور کفر کرے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 24،23) {اِلَّا مَنْ تَوَلّٰى وَ كَفَرَ …:} مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ جو منہ موڑ کر کفر پر اصرار کرتا ہے اسے پوچھا ہی نہ جائے، بلکہ اگر وہ کافر ہی رہنا چاہتا ہے تو رہے، مگر مسلمانوں کی حکومت تسلیم کرے، اپنے ہاتھوں سے انھیں جزیہ دے اور اپنی ذلت کا اقرار کرے (یہ دنیا کا عذاب ہے) ورنہ لڑنے کے لیے تیار رہے۔ (دیکھیے توبہ: ۲۹) اور قیامت کو اس کے لیے جہنم کا عذاب ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ دنیا میں غلامی سے بڑی ذلت کوئی نہیں اور آخرت میں آگ سے بڑا عذاب کوئی نہیں، دونوں عذاب اکبر ہیں۔