وَ الَّذِیۡۤ اَخۡرَجَ الۡمَرۡعٰی ۪ۙ﴿۴﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
اور وہ جس نے چارا اگایا۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
اور جس نے چارہ اگایا
ترجمہ محمد جوناگڑھی
اور جس نے تازه گھاس پیدا کی
تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد
(آیت 5،4){ وَ الَّذِيْۤ اَخْرَجَ الْمَرْعٰى …:} حیوانوں کی ایک بڑی ضرورت چارا تھی، جو اس نے اگایا، پھر بتدریج اسے سیاہ کوڑا بنا دیا۔ یہ اشارہ ہے ہر چیز کے کمال کے بعد زوال کی طرف۔