ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الطارق (86) — آیت 10

فَمَا لَہٗ مِنۡ قُوَّۃٍ وَّ لَا نَاصِرٍ ﴿ؕ۱۰﴾
تو اس کے پاس نہ کوئی قوت ہوگی اور نہ کوئی مددگار ۔ En
تو انسان کی کچھ پیش نہ چل سکے گی اور نہ کوئی اس کا مددگار ہو گا
En
تو نہ ہوگا اس کے پاس کچھ زور نہ مدددگار En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 10){ فَمَا لَهٗ مِنْ قُوَّةٍ وَّ لَا نَاصِرٍ:} آدمی گرفتار ہو جائے تو اپنی قوت سے چھوٹ جاتا ہے یا کسی کی مدد سے، مگر اس دن اس میں نہ خود بچ نکلنے کی قوت ہو گی اور نہ کوئی اس کی مدد کو آنے والا ہوگا۔