ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ البروج (85) — آیت 14

وَ ہُوَ الۡغَفُوۡرُ الۡوَدُوۡدُ ﴿ۙ۱۴﴾
اور وہی ہے جو بے حد بخشنے والا، نہایت محبت کرنے والاہے۔ En
اور وہ بخشنے والا اور محبت کرنے والا ہے
En
وه بڑا بخشش کرنے واﻻ اور بہت محبت کرنے واﻻ ہے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 14){ وَ هُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُ:} اللہ تعالیٰ کے قہر و جلال کے ذکر کے ساتھ ہی اس کی صفات رحمت کا تذکرہ ہے کہ اگر تم توبہ کر لو تو وہ بے حد بخشنے والا ہے۔ { الْوَدُوْدُ وَدَّ يَوَدُّ وُدًّا} (س) سے {فَعُوْلٌ} کے وزن پر مبالغے کا صیغہ ہے، بہت محبت کرنے والا، یعنی وہ بندوں کا دشمن نہیں بلکہ ان سے بہت محبت کرنے والا ہے، سزا صرف اس کو دیتا ہے جو سرکشی پر اتر آئے۔