ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ البروج (85) — آیت 12

اِنَّ بَطۡشَ رَبِّکَ لَشَدِیۡدٌ ﴿ؕ۱۲﴾
بے شک تیرے رب کی پکڑ یقینا بہت سخت ہے۔ En
بےشک تمہارے پروردگار کی پکڑ بڑی سخت ہے
En
یقیناً تیرے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 12){ اِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيْدٌ: بَطْشَ } وہ پکڑ جس میں تیزی اور سختی پائی جائے۔ رب تعالیٰ کی بطش جسے وہ خود شدید بتا رہا ہے، کس قدر سخت ہوگی؟ اہل ایمان کو ایذا پہنچانے والوں کو ڈرایا جا رہا ہے کہ رب تعالیٰ کی پکڑ بہت سخت ہے، اس سے بچ جاؤ۔ دوسری جگہ فرمایا: «‏‏‏‏وَ كَذٰلِكَ اَخْذُ رَبِّكَ اِذَاۤ اَخَذَ الْقُرٰى وَ هِيَ ظَالِمَةٌ اِنَّ اَخْذَهٗۤ اَلِيْمٌ شَدِيْدٌ» [ھود: ۱۰۲] اور تیرے رب کی پکڑ ایسی ہی ہوتی ہے، جب وہ بستیوں کو اس حال میں پکڑتا ہے کہ وہ ظلم کرنے والی ہوتی ہیں، یقینا اس کی پکڑ بڑی دردناک ہے، بہت سخت ہے۔