ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الانشقاق (84) — آیت 16

فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِالشَّفَقِ ﴿ۙ۱۶﴾
پس نہیں، میں شفق کی قسم کھاتا ہوں! En
ہمیں شام کی سرخی کی قسم
En
مجھے شفق کی قسم! اور رات کی! En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 16){ فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالشَّفَقِ:} قسم سے پہلے {لاَ} کا مطلب منکرین کی بات کی نفی ہے۔ {اَلشَّفَقُ} سورج غروب ہونے کے بعد آسمان کے کنارے کی سرخی جو عشاء تک رہتی ہے۔