ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الإنفطار (82) — آیت 7

الَّذِیۡ خَلَقَکَ فَسَوّٰىکَ فَعَدَلَکَ ۙ﴿۷﴾
وہ جس نے تجھے پیدا کیا، پھر تجھے درست کیا، پھر تجھے برابر کیا۔ En
(وہی تو ہے) جس نے تجھے بنایا اور (تیرے اعضا کو) ٹھیک کیا اور (تیرے قامت کو) معتدل رکھا
En
جس (رب نے) تجھے پیدا کیا، پھر ٹھیک ٹھاک کیا، پھر (درست اور) برابر بنایا En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 8،7) {الَّذِيْ خَلَقَكَ فَسَوّٰىكَ …:} وہ تجھے بے ڈھب بنا سکتا تھا، بندر، خنزیر یا کوئی جانور بھی بنا سکتا تھا۔ اتنی اچھی ترکیب سے جب پہلے بنا دیا تو جزائے اعمال کے لیے دوبارہ کیوں نہیں بنا سکتا؟