(آیت 19){ يَوْمَلَاتَمْلِكُنَفْسٌلِّنَفْسٍشَيْـًٔا …:} دنيا ميں بظاہر لوگوں کی كچھ ملكيت بهی ہے اور ايک حد تک نفع و ضرر كا اختيار بهی ہے، مگر قيامت كے دن الله كے علاوه نہ کسی کا اختیار رہے گا، نہ ملکیت اور نہ حکومت، جیساکہ فرمایا: «لِمَنِالْمُلْكُالْيَوْمَلِلّٰهِالْوَاحِدِالْقَهَّارِ»[المؤمن: ۱۶]”آج کے دن بادشاہی کس کی ہے؟ صرف اللہ کی جو ایک ہے، زبردست ہے۔“ رہ گئی شفاعت تو وہ بھی کسی کے اختیار میں نہیں ہوگی، بلکہ صرف وہی کر سکے گا جسے اللہ تعالیٰ اجازت دے گا، فرمایا: «مَنْذَاالَّذِيْيَشْفَعُعِنْدَهٗۤاِلَّابِاِذْنِهٖ»[البقرۃ: ۲۵۵]”کون ہے جو اس کے پاس اس کی اجازت کے بغیر سفارش کرے۔“ مزید دیکھیے سورۂ نبا کی آیت (۳۸) کی تفسیر۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔