ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ التكوير (81) — آیت 2

وَ اِذَا النُّجُوۡمُ انۡکَدَرَتۡ ۪ۙ﴿۲﴾
اور جب ستارے بے نور ہو جائیں گے ۔ En
جب تارے بےنور ہو جائیں گے
En
اور جب ستارے بے نور ہو جائیں گی En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 2) {وَ اِذَا النُّجُوْمُ انْكَدَرَتْ: انْكَدَرَتْ } طبری نے اس کے دو معانی نقل فرمائے ہیں، پہلا {تَنَاثَرَتْ} یعنی بکھر کر گر جائیں گے اور دوسرا { تَغَيَّرَتْ} یعنی متغیر ہو جائیں گے۔ کدورت صفائی کی ضد ہے۔ دونوں معانی ملحوظ رکھے جائیں تو مطلب یہ ہوگا کہ ستارے بکھر کر گر جائیں گے، ان کی روشنی اور صفائی ختم ہو جائے گی اور وہ بے نور ہو جائیں گے۔